ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ كے شعبہ " اسلامی ثقافت و روابط آرگنائزيشن " نے لبنان میں اسلامی جمہوریہ ايران كے كلچرل سينٹر كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ لبنان میں ٹيچر يونين كی جانب سے "قائدانقلاب كی نظر میں تربيتی افكار" كے موضوع پر كتاب جو اس يونين كے اراكين كی باہمی نشستوں كا نتيجہ ہے، شائع كر دی گئی ہے ۔
قائد انقلاب آيت اللہ خامنہ ای كے نقطہ نظر سے تربيتی افكاركی بنيادوں كو بيان كرنے والی یہ كتاب مختلف موضوعات من جملہ ؛ خاتون قائد انقلاب كی نظر میں ، قائد انقلاب كے علمی نظریے اور بيداری میں حصول علم كا مقام وغیرہ پر مشتمل ہے ۔
1004387