ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی (ايكنا) كی رپورٹ كے مطابق فرانس میں مسلمانوں كی تعداد 8 ملين ہے اور ان كی تعداد میں روز بروز اضافہ ہورہا ہے ۔ آبادی میں اضافہ كے ساتھ ہی ذرائع ابلاغ كے تجزئیے اس بات كی وضاحت كررہے ہیں كہ مسلمانوں كی آبادی انتخابات كے نتائج پر اثر انداز ہوسكتی ہے۔ ليكن گذشتہ سالوں سے مسلمانوں پر الزامات كی وجہ سے فرانس مسلمانوں كيلئے نا امن ہوچكا ہے۔ سركوزی كی حكومت میں سيكورٹی اقدامات كے نام پر علماء كی رفت و آمد پر نظر، مسلمانوں كے گھروں اور مساجد كی انسپكشن جيسے اقدام میں شدت برتی گئی۔ دائیں بازو كے مسلمانوں كے امتيازی سلوك كی وجہ سے فرانس كی ليبرل حكومت كيلئے بہت ساری مشكلات پيدا ہوئی جس كی وجہ سے فرناس كو بين الاقوامی سطح پر شرمندگی ہوئی۔
1004265