ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی (ايكنا) كے شعبہ "يورپ" كی رپورٹ كے مطابق ، برازيل كے شمالی شہر "سالواڈور" سے تعلق ركھنے والے مسيح شہری "جامار فيليو" نے ايران كے سفر كے دوران مذہب تشيع كی حقيقت سے آشنائی كے بعد چند مسلمانوں كی موجودگی میں اسلام قبول كرليا ہے ۔
رپورٹ كے مطابق ، ۲۱ سالہ جامار فيليو نے قم كے "ياران اسلام" نامی ادارے كے انچارج "شيخ روڈريگو جلول" ، جامعۃ المصطفی (ص) العالمیۃ كے استاد "مرتضی بيگلری" ، ادارے كے معاون برائے مالياتی امور "سرخان مردان اف" اور ادارے كے ثقافتی معاون "صادق قديراف" كی موجودگی میں اسلام قبول كرليا ہے ۔
1006055