ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی (ايكنا) كی رپورٹ كے مطابق اس كانفرنس میں مختلف شعبوں كی ممتاز خواتين شركت كریں گی۔ اس كانفرنس میں نائيجيريا میں ايران كے سفير كوزہ چی ویڈيو كانفرنس كے ذريعہ خطاب كيا۔
ڈاكٹر ماتينا ريوبو آتيرہ نے اس كانفرنس میں نائجيريا كے معاشرے میں خواتين كو در پيش چيلنجز كے موضوع پر گفتگو كرتے ہوئے كہا خواتين اپنے اوپر فخر كرتی ہیں كہ وہ عورت ہیں اور معاشرہ كی تربيت جيسے مہم كام كو انجام دے رہی ہیں۔
اس كے علاوہ خانم ڈاكٹر تيجانی نے حضرت فاطمہ (س)كی سيرت اور اخلاقی فضائل كے بارے میں گفتگو كی اور خانم باداماسی نے صدر اسلام كی معروف خواتين كی زندگی كے حالات كو بيان كيا۔
1008888