ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے مصر سے نكلنے والے اخبار، روزنامہ "اليوم السابع" كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ ١۴ مئی كو اسرائيلی جيلوں میں مسلسل ۲۸ دن بھوك ہڑتال كرنے والے فلسطينی قيديوں نے اپنے مطالبات منظور ہونے كے بعد ہڑتال ختم كردی ہے ۔
فلسطين كی منتخب حكومت كے وزير اعظم اسماعيل ہنیہ نے ايك بيان كے ذريعے خالی پیٹ اسرائيلی مظالم كے ساتھ نبرد آزمائی كرنے والے فلسطينی قيديوں كے صبر اور پائيداری كے ساتھ ساتھ فلسطينی عوام كی جانب سے قيديوں كی مسلسل حمايت كی بھی قدردانی كی ہے ۔
اسی طرح ہنیہ نے حکومت مصر كی بھی قدردانی اور شكریہ ادا كيا ہے جس نے اس كاميابی اور بھوك ہڑتال كے خاتمے كے لیے معاہدے میں بھرپور كردار ادا كيا ہے ۔
1008780