لبنان ؛ "اقرٲ باسم ربك" كے عنوان سے كتابی نمائش كا انعقاد

IQNA

لبنان ؛ "اقرٲ باسم ربك" كے عنوان سے كتابی نمائش كا انعقاد

23:20 - May 17, 2012
خبر کا کوڈ: 2328127
بين الاقوامی گروپ : ١۹ مئی كو لبنان كے جنوبی علاقوں كی آزادی كی سالگرہ كے موقع پر "بنت جبيل" میں "اقرٲ باسم ربك" كے عنوان سے كتابی نمائش منعقد كی جائے گی۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے اطلاع رساں ويب سائیٹ "المنار" كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ اس کتابی نمائش کا آغاز ١۹ مئی كو لبنان کی آزادی كی بارہویں سالگرہ كے موقع پر بنت جبيل كے اہل بيت ﴿ع﴾ كمپليكس میں كيا جائے گا جو ۲۹ مئی تك جاری رہے گی ۔
واضح رہے كہ اسلامی تعليم و تربيت سينٹر ، مدارس المہدی﴿ع﴾ اور بنت جبيل كی بلدیہ اس كانفرنس كے انعقاد میں باہمی تعاون كر رہے ہیں ۔
قابل ذكر ہے كہ یہ نمائش ١۹مئی كو مقامی وقت كے مطابق صبح 8:30 پر لبنان میں حزب سے منسلك پارليمانی كمیٹی كے ركن سيد حسن فضل اللہ كے زير نگرانی اپنے كام كا آغاز كرے گی اور شام ٦ بجے تك جاری رہے گی ۔
1009572
نظرات بینندگان
captcha