عمان ؛ اسلامی اقتصاد اور بينكاری كانفرنس كا ميزبان

IQNA

عمان ؛ اسلامی اقتصاد اور بينكاری كانفرنس كا ميزبان

14:03 - May 18, 2012
خبر کا کوڈ: 2328370
بين الاقوامی گروپ : ۵ سے ٦ جون تك عمان كے دارالحكومت "مسقط" میں "اسلامی اقتصاد اور بينكاری" كے عنوان سے كانفرنس منعقد كی جائے گی ۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے اطلاع رساں ويب سائیٹ «Zawya»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ "صحيح قانون سازی كے ذريعےعمان میں اسلامی اقتصاد اور بينكاری كی ترقی" اور "جدت طرازی ، معيار بندی اور مؤثر اقدامات" اس كانفرنس كے اصلی موضوعات میں شامل ہیں ۔
واضح رہے كہ عمان میں نمائش اور بين الاقوامی تجارت كے ادارے (OITE) كی كوششوں سے منعقد ہونے والی اس كانفرنس كا اصلی ہدف اسلامی بينكاری كے استحكام، پاليسياں ، مواقع ، سرمایہ كاری ، اصلاحات اور مختلف طريقوں كا جائزہ لينا ہے ۔
قابل ذكر ہے كہ اس كانفرنس كے دوران اسلامی اقتصاد اور بينكاری میں مشغول قانون ساز ، ماہرين اور محققين شركت كریں گے اور عمان كی معيشت كے حالیہ ڈھانچے میں تبديليوں كے طريقہ كار كا جائزہ ليتے ہوئے اسلامی اقتصاد كے مبانی پر بحث و تمحيص كریں گے ۔
1007626
نظرات بینندگان
captcha