ایران کی قرآنی خبررساں ایجنسی ﴿ایکنا﴾ کے شعبہ " افریقا" کی رپورٹ کے مطابق ، جامعة المصطفی العالمیة کے شعبہ مڈگاسکر کے انچارج حجت الاسلام و المسلمین "اسماعیل پیرنیا" نے کہاہے کہ ١۲ مئی سے فن مناظرہ اور دينی شبہات كا جواب كے عنوان سے تخصصی شارٹ كورس ملک بھر کے علماء اور مذہبی مفکرین کی موجودگی میں شروع کیا گیا ہے جو ١۹ مئی تک جاری رہا ہے ۔
انہوں نے مزید کہا ہے کہ مذکورہ کورس ملک بھر اور فرانس کے جزیرے "مایوٹ" سے تقریبا ۴۰ شیعہ اور سنی علماء کے ساتھ ساتھ مڈگاسکر میں جامعة المصطفی العالمیة کے زیر نگرانی کام کرنے والے مدارس کے طلباء کی شرکت کے ساتھ منعقد کیا گیاہے ۔
1012441