مصر ؛ اسلام پسند صدارتی اميدوار كی جانب سے مبارك كے حاميوں كے خلاف مشتركہ محاذ تشكيل دينے كی اپيل

IQNA

مصر ؛ اسلام پسند صدارتی اميدوار كی جانب سے مبارك كے حاميوں كے خلاف مشتركہ محاذ تشكيل دينے كی اپيل

14:56 - May 28, 2012
خبر کا کوڈ: 2336148
بين الاقوامی گروپ : مصر میں اسلام پسند گروپ كے صدارتی اميد وار نے انتخابات كے دوسرے مرحلے میں تمام سياسی اور قومی قوتوں سے انقلاب كو بچانے كے لیے حسنی مبارك كے حامی اميد وار "احمد شفيق" كے خلاف متحدہ محاذ تشكيل دينے كی اپيل كی ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) نے مصر سےنكلنے والے اخبار ، روزنامہ "اليوم السابع" كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ اخوان المسلمين كے اميد وار "محمد مرسی" نے مصر کےصدارتی اليكشن میں مبارك حكومت كے سابق وزير اعظم "احمد شفيق" كی دوسرے مرحلے تك رسائی كی جانب اشارہ كرتے ہوئے ، سابق حكومت سے وابستہ عناصر كے خلاف متحد ہونے كی اپيل كی ہے ۔
اخوان المسلمين كے سياسی ونگ حزب "آزادی و عدالت" كے ركن نے خيال ظاہر كيا ہے كہ اخوان المسلمين كے اميد وار "محمد مرسی " كی حمايت اور احمد شفيق كے خلاف متحدہ محاذ میں شركت كے لیے پہلے مرحلے میں ہارنے والے اميدواروں كےساتھ رابطے جاری ہیں ۔
1017598
نظرات بینندگان
captcha