ليبيا اور سات دن بعد سرنوشت كی تعيين

IQNA

ليبيا اور سات دن بعد سرنوشت كی تعيين

23:56 - June 12, 2012
خبر کا کوڈ: 2345571
بين الاقوامی گروپ : شديد دباؤ میں زندگی بسر كرنے والی ليبيا كی عوام كے لیے اسلامی بيداری كا پہلا تحفہ مكمل آزادی اور قذافی فورسز كے خوف و ہراس كے بغير انتخابات كا انعقاد ہے ۔ ملكی انتخابات میں عوام كی شركت ايك تاريخی تبديلی شمار ہوتی ہے ؛ پٹروليم ذخائر پرمشتمل اس زرخيز سرزمين كا آئندہ سياسی نظام اور مستقبل ، پارليمانی نمائندوں اور اسمبلی ممبران كے چناؤ كے مرہون منت ہے جو ليبيا كے بنيادی قانون كو معين كریں گے ۔
ليبيا میں تقريبا نصف صدی كے بعد پہلے آزاد انتخابات ١۸ دن كی تاخير كے ساتھ اس حال میں شروع ہونے جا رہے ہیں كہ اليكشن كميشن نے سيكورٹی مسائل اور لاجسٹك سازشوں كو ان انتخابات كی تاخير كا سبب قرار ديا ہے۔
اس سے قبل ليبيا كے پارليمانی انتخابات كو ١۹ جون كو منعقد ہونا تھا ليكن اب ۷ جولائی كو اليكشن كی حتمی تايخ معين كی گئی ہے ۔ اس بات كی بھی توقع كی جاتی ہے كہ اليكشن میں تاخير شايد پہلے سے طے شدہ پلان كے تحت كی گئی ہو ليكن اليكشن كميشن كے صدر "نوری الاباری" اس بات كے معتقد ہیں كہ مذكورہ كميشن كے پاس اليكشن میں تاخير كا كوئی پروگرام نہیں تھا ليكن ملك ايسے دور سے گزر رہا ہےجس كی شرائط كا خيال كرنا ہماری مجبوری ہے ۔
1027487
نظرات بینندگان
captcha