ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ''ايكنا'' نے العالم نيوز چينل سے نقل كيا ہے یہ مظاہرے ايسے وقت میں ہو رہے ہیں جبكہ آج 16 جون سے مصر كے صدارتی انتخابات محمد مورسی اور احمد شفيق كے درميان شروع ہو رہے ہیں۔ مظاہرين نے مصری پارليمنٹ كی تحليل كے حكم كی بھی شديد مذمت كی اور حسنی مبارك كی باقيات كے خلاف نعرے لگائے۔ مظاہرين نے پلے كارڈ اٹھا ركھے تھے جن پر لكھا تھا وطن خطرے میں ہے۔ مظاہرين نے احمد شفيق كی تصاويركوآگ لگائی اور فوجی كونسل كے خلاف نعرے لگائے اور محمد مورسی كی حمايت كا اعلان كيا۔
رپورٹ كے مطابق محمد مورسی نے خبردار كيا ہےكہ حسنی مُبارك كے زمانے میں انتخابات میں دھاندلی كا عام رواج تھا اس لیے صدارتی انتخابات میں بھی دھاندلی ہونے كا امكان ہے۔
1030750