پارليمنٹ كی تحليل كيلئے ريفرنڈم كروايا جائے؛ اخوان المسلمين مصر كا مطالبہ

IQNA

پارليمنٹ كی تحليل كيلئے ريفرنڈم كروايا جائے؛ اخوان المسلمين مصر كا مطالبہ

23:12 - June 17, 2012
خبر کا کوڈ: 2348967
بين الاقوامی گروپ: اخوان المسلمين مصر نے مصری پارليمنٹ كی تحليل كے سلسلہ میں ريفرنڈم كا مطالبہ كيا ہے۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی (ايكنا) نے فرانس سے شائع ہونے والے اخبار"لوفيگارو" سے نقل كيا ہے كہ اخوان السملمين نے گذشتہ روز جاری كئے گئے اپنے ايك بيان میں مطالبہ كيا ہے كہ مصری فوج كو پارليمنٹ كی تحليل كا اختيار حاصل نہیں ہے ۔ پارليمنٹ كے نمائندوں كو تين كروڑ عوام نے منتخب كيا ہے اس لئے فوج كو حق حاصل نہیں ہے كہ وہ عوامی نمائندوں كو ان كے عہدے سے ہٹائے۔
ان كا مطالبہ ہے كہ پارليمنٹ كے سلسلہ میں عوامی مينڈیٹ كو مدنظر ركھتے ہوئے ريفرنڈم كروايا جائے۔
واضح رہے كہ مصری سپريم كورٹ نے فوجی حكم كے مطابق پارليمٹ كی تحليل كا حكم ديا ہے پارليمنٹ میں اسلام خواہوں كی بڑی تعداد منتخب ہوئی ہے۔
1031628
نظرات بینندگان
captcha