ملائيشيا ؛ اسلامی مالياتی نظام كی تيسری كانفرنس كا ميزبان

IQNA

ملائيشيا ؛ اسلامی مالياتی نظام كی تيسری كانفرنس كا ميزبان

20:30 - June 24, 2012
خبر کا کوڈ: 2353470
بين الاقوامی گروپ: ملائشيا كے دارالحكومت كوالالمپور میں 18 ستمبر سے 20 ستمبر تك اسلامی مالياتی كانفرنس منعقد ہوگی۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے "Bernama" نیٹ ورك سے نقل كيا ہے اس كانفرنس كا سلوگن "گلوبلائزيشن آف اسلامك فنانس: اقتصادی نظاموں كے درميان ارتباط كی برقراری" ہے اس میں پوری دنيا سے اسلامك فنانس كے ماہرين ،علماء كرام اور تجارتی تنظيموں كے وفود شركت كریں گے۔
تيسری بين الاقوامی اسلامی مالياتی كانفرنس ملائيشيا كے اسلامك بينكنگ انسٹی ٹيوٹس يونين، ملائشيا اسلامك انشورنس فاونڈيشن اور اسلامی مالياتی شريعت ريسرچ اكیڈمی كے تعاون سے منعقد ہوگی اس كانفرنس كے ساتھ ساتھ نمائش اور اسلامك فنانس كے موضوعات پر اجلاس بھی منعقد ہوں گے۔

1035756
نظرات بینندگان
captcha