ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی (ايكنا) كے نامہ نگار نے كوالالمپور سے رپورٹ دی ہے: بين الاقوامی قرآنی مقابلے كی چوتھی رات كے پروگرام اس حالت میں ختم ہوئے كہ فقط جمھوری اسلامی كے نمائندہ قاری اپنے مد مقابل قاريوں سے آگے ہیں ۔
قرآنی مقابلے كی چوتھی رات كے پروگرام كی ابتدا لبنان كے قاری محمد سمير زيدان نے سورہ نور كے پہلے ركوع كی تلاوت پيش كی۔ اس كے بعد بوسينيا كی خاتون قاریہ امينا نے قابل قبول قرائت كی ۔ البتہ چوتھی رات كی خوب صورت تلاوت تھائی لينڈ كے قاری ابراھيم نے پيش كی جسے سب نے خوب سراہا ہے، ابو القاسمی نے اس قاری كے بارے میں كہا تھائی لينڈ كے قاری نے خوب صورت آواز اور لحن كے ساتھ قرائت كی اور باقی تمام قرّا سے بہتر تھا ليكن ايرانی قاری امين پويا سے بہت پيچھے ہے ۔
1048966