IQNA

23:58 - July 13, 2012
خبر کا کوڈ: 2367420
بین الاقوامی گروپ : اردون کی جماعت اخوان المسلمین نے کل ۱۲ جولائی کو باقاعدہ طورپر ملک کے آئندہ پارلیمانی انتخابات کا بائیکاٹ کرنے کا اعلان کیا ہے ۔
ایران کی قرآنی خبر رساں ایجنسی (ایکنا) نے فلسطین سے نکلنے والے اخبار «الأيام»، کے حوالے سے نقل کرتے ہوئے کہا ہے کہ اخوان المسلمین اردن نے ملک میں اصلاحات کے حوالے سے بدنیتی کی بنا پر آئندہ پارلیمانی انتخابات کے بائیکاٹ کا اعلان کیا ہے ۔
اخوان المسلمین اردن کے نمائندے زكی بنی ترشيد، نے اس بارے بتایا : اخوان المسلمین کی مجلس شوری نے کل ۱۲ جولائی کو ایک نشست منعقد کر کے اپنے موقف کا جائزہ لینے کے بعد انتخابی بائیکاٹ کا فیصلہ کیا ہے ۔
انہوں نے مزید کہا : اخوان المسلمین کی مجلس شورٰی کے ۵۲ ارکان میں سے ۴۹ نے اصلاحات کے عدم نفاذ کو اپنے بائیکاٹ کی علت قرار دیا ہے ۔
1051669
نام:
ایمیل:
* رایے:
* captcha: