انڈونيشيا میں "فقہ رمضان" كے عنوان سے تعليمی كورس كا اہتمام

IQNA

انڈونيشيا میں "فقہ رمضان" كے عنوان سے تعليمی كورس كا اہتمام

18:50 - July 15, 2012
خبر کا کوڈ: 2369130
ثقافت و ہنر گروپ : انڈونيشيا كے شہر "سورابايا " كی ٹيلی كام كمپنی كی جانب سے عوام الناس كے لیے انٹرنیٹ كے ذريعے "فقہ رمضان" نامی تعليمی كورس منعقد كيا جائے گا ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) كے شعبہ جنوب مشرقی ايشيا كی رپورٹ كے مطابق، فقہ رمضان تعليمی كورس بدھ ۱۸ جولائی سے شروع ہوگا جو ۲۸ جولائی تك جاری رہے گا۔
واضح رہے كہ یہ كورس نماز ظہر كے بعد "سورابايا كے مسلمانوں كی آواز" نامی ریڈيو اسٹيشن سے براہ راست نشر كيا جائے گا ۔
اس كورس كے دوران مذہبی علما اور ماہرين ماہ رمضان میں قرآن كريم اور دعاؤوں كی فضيلت بيان كریں گے اور اس پر بركت مہينے كے آداب كے بارے میں سامعين كے لیے خطاب كریں گے ۔
قابل ذكر ہے كہ اس كورس كے دوران اسلامی علوم كے اساتيد من جملہ ؛ "اگونگ چھيادی Agung Cahyadi "، "وافی مرزوقی عمارWafi Marzuki Ammar " اور "محمد صالح Muhammad Shaleh " رمضان سے مربوط فقہی احكام كا مفصل بيان پيش كریں گے۔
1044299
نظرات بینندگان
captcha