ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) كی رپورٹ كے مطابق ، اس دعوت نامے میں كہا گيا ہے كہ دسواں بين الاقوامی امام رضا فيسٹيول ۱۸ سے ۲۹ ستمبر تك امام رضا(ع) اور بی بی معصومہ (ع) كی ولادت با سعادت كے موقع پر دہہ كرامت كے ساتھ ہی ملك كے ۳۱ صوبوں اور دنيا بھر كے ۷۵ مختلف مقامات پر منعقد كيا جائے گا ۔
اس دعوت نامے كے مطابق ، دسویں بين الاقومی امام رضا فيسٹيول میں شركت اور اپنے مقالے ارسال كرنے كی آخری تاريخ ۱۸ اگست ہے جبكہ اس فيسٹيول كے دوران قومی سطح پر تحقيقاتی ، ثقافتی ، مطبوعاتی ، ڈيجیٹل ، تعليمی اور ہنری سرگرميوں كے ساتھ ساتھ بچوں اور جوانوں كے لیے مختلف پروگراموں كا اجرا كيا جائے گا ۔
1060758