ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے مصر سے نكلنے والے اخبار (اليوم السابع) كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ مصر كی سياسی جماعت الوسط نے ابو العلا ماضی كی صدارت میں ميانمار كے مسلمانوں كی نسل كشی كی شديد مذمت كرتے ہوئے اعلان كيا : اس ملك میں مسلمانوں كا قتل عام بين الاقوامی قوانين برائے انسانی حقوق اور اديان كی جانب سے پرامن طريقے سے باہمی زندگی بسر كرنے كی تعليمات كے مخالف ہے ۔
حزب الوسط كے ترجمان عمر فاروق نے مصر كے موجودہ صدر محمد مرسی سے اپيل كی ہے كہ ميانمار كے سفير كو بلا كر مسلمان كے قتل عام كے خلاف احتجاج ريكارڈ كرايا جائے ۔
1062228