ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے امارات كی سركاری نيوز ايجنسی(وام) كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ ۱۹ سالہ كبيسی ايك ايسا ہونہار جوان ہے جس نے ۶ ماہ كی كم مدت میں قرآن كريم كا حفظ مكمل كيا ہے جبكہ اس كام كے لیے عام طور پر كئی سال دركار ہوتے ہیں ۔
وہ عراق كے صوبے الانبار كے شہر الرابطہ كے رہنے والے ہیں اور انہوں نے زبير نامی قرآنی سينٹر میں اپنا حفظ مكمل كيا ہے ۔
كبيسی كہتے ہیں كہ میں نے ۱۵ سال كی عمر میں حفظ شروع كيا اور ۶ ماہ كی مدت میں حفظ قرآن كريم مكمل كر ليا تھا ۔
1066040