امارات ؛ اسلام پسندوں نے سياسی گروہ "الاصلاح" كے كاركنوں كی آزادی كا مطالبہ كر ديا

IQNA

امارات ؛ اسلام پسندوں نے سياسی گروہ "الاصلاح" كے كاركنوں كی آزادی كا مطالبہ كر ديا

11:04 - July 31, 2012
خبر کا کوڈ: 2381703
بين الاقوامی گروپ : امارات میں مصروف عمل تنظيم "الاصلاح" كے اسلام پسندوں نے كل ۳۰ جولائی كو تنظيم سے منسلك ۴۱ سياسی قيديوں كی آزادی كا مطالبہ كيا ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے اطلاع رساں ويب سائیٹ «lexpressiondz» كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ امارات كے اسلام پسند گروہ "الاصلاح" نے الزام عائد كيا ہے كہ ہماری تنظيم سے منسلك ۴۱ افراد حكومت سے اصلاحات كا مطالبہ كرنے كی پاداش میں گرفتار كیے گئے ہیں ، لہٰذا ان كی فوری آزادی كو يقينی بنايا جائے ۔
اخوان المسلمين سے وابستہ اس گروہ كے بيان میں مزيد كہا گيا ہے : ہم قيديوں كی آزادی كے ساتھ ساتھ سيكيورٹی كے نام پر ناروا سلوك اورشہريوں میں خوف و ہراس كی فضا ختم كرنے كا مطالبہ كرتے ہیں ۔
قابل ذكر ہے كہ "الاصلاح" اعتدال پسند جماعت ہے كہ جس كا واحد ہدف شہريوں كے حقوق كا تحفظ اور آئين كا درست نفاذ ہے ۔
1066837
نظرات بینندگان
captcha