قرآنی ثقافت كی تعميق و ترويج ؛ بيسویں بين الاقوامی قرآنی نمائش كا ہدف

IQNA

قرآنی ثقافت كی تعميق و ترويج ؛ بيسویں بين الاقوامی قرآنی نمائش كا ہدف

11:02 - July 31, 2012
خبر کا کوڈ: 2381709
بين الاقوامی گروپ : بيسيوں بين الاقوامی قرآنی نمائش كے سربراہ نے افتتاحی تقريب سے خطاب كرتے ہوئے واضح كيا : یہ نمائش قرآنی ثقافت كو توسيع دينے كی بنياد پر تشكيل دی گئی ہے اور اس كا ہدف قرآنی ثقافت كے فروغ كے ساتھ ساتھ قرآنی رفتار كے لیے اسوہ قائم كرنا ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) كی رپورٹ كے مطابق بيسویں بين الاقوامی قرآن كريم نمائش كا افتتاح گزشتہ رات تيس جولائی كو نمائش كے سربراہ حجت الاسلام حميد محمدی اور اسلامی ثقافت و روابط آرگنائزيشن كے سربراہ محمد باقر خرمشاد ، كاشان كے امام جمعہ آيت اللہ نمازی اور ديگر اعلیٰ شخصيات كی موجودگی میں كيا گيا ۔
افتتاحی تقريب میں اسلامی جمہوریہ ايران كا قومی ترانہ انتہائی عقيدت و احترام سے پيش كيا گيا كہ جس كے بعد علی ظھرانی نے تلاوت قرآن مجيد كی سعادت حاصل كی ۔
تقريب سے خطاب كرتے ہوئے حجت الاسلام محمدی نے كہا : وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی ديگر تمام ممالك میں اسی معيار كے ساتھ قرآنی نمائشیں منعقد كرنے كے لیے مكمل طور پر آمادہ ہے ۔
1066601
نظرات بینندگان
captcha