قرآنی نمائش میں بحرين كے پرامن شہدائے انقلاب كی تصويروں كی نمائش

IQNA

قرآنی نمائش میں بحرين كے پرامن شہدائے انقلاب كی تصويروں كی نمائش

23:49 - August 13, 2012
خبر کا کوڈ: 2392231
بين الاقوامی گروپ : بين الاقوامی قرآنی نمائش كے شعبہ قرآن اور مسلم قوموں كی ثقافت میں بحرينی اسٹال پر ۱۴ فروری ۲۰۱۱ سے اب تك شہدائے انقلاب كی تصويروں كو منظر عام پر ركھا گيا ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) كی رپورٹ كے مطابق ، بحرينی اسٹال پر ۱۴ فروری ۲۰۱۱ سے اب تك آل خلفیہ اور آل سعود كی سيكورٹی فورسز كے ہاتھوں شہيد ہونے والے بحرينی انقلابيوں كی تصاوير پر مشتمل دو البموں كی نمائش كی گئی ہے ۔
اسی طرح بحرينی شيعہ علما كونسل كے سربراہ آيت اللہ شيخ عيسی قاسم اور بحرينی عوام پر آل خليفہ حكومت كے وحشيانہ مظالم اور نہتے لوگوں كے بے رحمانہ قتل كی تصويروں پر مشتمل پوسٹروں كے علاوہ ديگر آثار كو بھی پيش كيا گيا ہے ۔
1078009
نظرات بینندگان
captcha