اسلامی تعاون تنظيم كے سيكرٹری جنرل كا ايران میں زلزلے سے ہونے والے نقصان پر اظہار تعزيت

IQNA

اسلامی تعاون تنظيم كے سيكرٹری جنرل كا ايران میں زلزلے سے ہونے والے نقصان پر اظہار تعزيت

23:49 - August 13, 2012
خبر کا کوڈ: 2392236
بين الاقوامی گروپ : اسلامی تعاون تنظيم كے سيكرٹری جنرل "اكمل الدين احسان اوغلو" نے ايك بيان كے ذريعے ايران كے شمال مغربی علاقوں میں زلزلوں سے ہونے والے نقصان پر تعزيز ت پيش كی ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے اطلاع ويب سائیٹ «OIC» كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ احسان اوغلو نے آذربئيجان كے سينكڑوں افراد كے جانی نقصان پر افسوس كا اظہار كيا ہے ۔
انہوں نے مزيد كہا : اس المناك حادثے میں اتنا بڑا جانی نقصان غم انگيز ہے ۔
انہوں نے اسلامی جمہوریہ ايران كی حكومت ، عوام اور زلزلہ زدگان كو اس المناك حادثے پر تعزيت پيش كی ہے۔
انہوں نے اعلان كيا : اسلامی تعاون تنظيم ايران كی مشرقی آذربئيجان میں اپنے مسلمان بھائيوں اور بہنوں كے ساتھ ہر قسم كے تعاون كے لیے مكمل طورپر آمادہ ہے ۔
1077296
نظرات بینندگان
captcha