ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے اطلاع رساں ويب سائیٹ «iidr»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ یہ تعليمی وركشاپ اسلامی ترقياتی و تحقيقاتی انسٹی ٹيوٹ كی كوششوں سے دينی اور اخلاقی نفسيات كے طريقہ كار كا تعارف اور جائزہ لينے كی غرض سے منعقد كی جائے گی ۔
واضح رہے كہ اس دو روزہ تعليمی وركشاپ كے دوارن علم نفسيات سے آشنائی ، علم نفسيات میں سرگرم مشہور مسلمان سكالرز ، اسلامی نفسيات ، نفسياتی بيماريوں میں اسلام كا نقطہ نظر ، اسلامی نفسيات كی بنيادیں ، اسلامی نفسيات اور عزت نفس كے اصول جيسے موضوعات كا جائزہ ليا جائے گا ۔
قابل ذكر ہے كہ یہ تعليمی وركشاپ مقامی وقت كے مطابق ، صبح ۹ سے شام ۶:۳۰ تك منعقد كی جائے گی ۔
1076539