مسجد الاقصی كو نقصان پہنچانے پر اسرائيل كو سنگين نتائج كا سامنا كرنا پڑے گا

IQNA

مسجد الاقصی كو نقصان پہنچانے پر اسرائيل كو سنگين نتائج كا سامنا كرنا پڑے گا

23:50 - August 15, 2012
خبر کا کوڈ: 2394119
بين الاقوامی گروپ : بين الاقوامی قدس انسٹی ٹيوٹ نے ايك بيان كے ذريعے اعلان كيا ہے كہ مسجد الاقصی كو كسی قسم كا بھی نقصان پہنچانے پر اسرائيل كی غاصب حكومت كو سنگين نتائج كا سامنا كرنا پڑے گا۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے اطلاع رساں ويب سائیٹ «Palestine Info»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ قدس بين الاقوامی انسٹی ٹٰيوٹ نے عرب اور اسلامی ملكوں سے مسجد الاقصی پر اسرائيلی حكومت كے حملوں كا مقابلہ كرنے كی اپيل كی ہے۔
اس انسٹی ٹيوٹ نے اعلان كيا : عرب اور اسلامی ملكوں كو اسرائيلی حكومت كو خبردار كرنا چاہيئے كہ اگر مسجد الاقصی كو كسی قسم كا بھی نقصان پہنچا تو اس كوسنگين نتائج كا سامنا كرنا پڑے گا ۔
اس بيان میں زور ديا گيا : صیہونی حكومت كے مظالم اور جرائم پر عرب اور اسلامی ممالك كی خاموشی قدس پر اسرائيلی حملوں میں تيزی كا باعث بنی ہے ۔
1079411
نظرات بینندگان
captcha