ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے اطلاع رساں ويب سائیٹ «the American Muslim»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ رپورٹ كے مطابق 17 اگست كو كراچی میں بس دھماكے كے نتيجے میں ايك شعیہ طالب علم شہيد ہو گيا ہے ۔
اسی طرح ۱۶ اگست كو راولپنڈی سے استور جانے والی بس پر وہابيوں كے حملے میں ۲۵ شيعہ شہيد ہوئے ہیں ، ان وحشيانہ اقدامات كے بعد امريكہ میں مسلمانوں كی امور عامہ كونسل نے تمام علمائے اسلام سے پاكستان میں شيعوں كے قتل عام كی شديد الفاظ میں مذمت كرنے كی اپيل كی ہے تاكہ اس بات كا اظہار كيا جاسكے كہ اسلام كی رو سے كسی صورت بھی انتہا پسندی اور قتل قابل قبول نہیں ہے ۔
1081520