آيت اللہ العظمٰی مظاہری كے بيانات كی آڈيو ريكارڈنگ آن لائن دستياب

IQNA

آيت اللہ العظمٰی مظاہری كے بيانات كی آڈيو ريكارڈنگ آن لائن دستياب

20:03 - August 20, 2012
خبر کا کوڈ: 2396198
سائيبر سپيس گروپ : شب قدر كی راتوں میں آيت اللہ العظمی مظاہری كے بيانات كا متن كامل اور آڈيو فائلیں معظم لہ كے دفتر كی اطلاع رساں ويب سائیٹ پر لانچ كر دی گئی ہیں ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) كی رپورٹ كے مطابق آيت اللہ العظمیٰ مظاہری كے انيسویں ، اكيسویں اور تئيسویں كی راتوں میں جاری كردہ بيانات كا فارسی متن اور آڈيو ريكارڈنگ معظم لہ كے دفتر كی اطلاع رساں ويب سائیٹ پر اپ لوڈ كر دی گئی ہے ۔
انيسویں رات آپ نے فرمايا : خداوند عالم كی ايك بہت بڑی نعمت توبہ كی قبوليت ہے چونكہ اگر انسانوں كی توبہ قابل قبول نہ ہوتی تو سب كے سب انسان جہنمی ٹھہرتے اگر گناہگار حقيقی توبہ كر لے تو نہ صرف یہ كہ اس كے گناہ محو ہو جاتے ہیں بلكہ اس كی بدياں نيكيوں میں تبديل ہو جاتی ہیں جيسا كہ قرآن كريم كی اس آيت میں ارشاد ہے :
«إِلَّا مَن تَابَ وَآمَنَ وَعَمِلَ عَمَلًا صَالِحًا فَأُوْلَئِكَ یُبَدِّلُ اللَّهُ سَیِّئَاتِهِمْ حَسَنَاتٍ»
1078809
نظرات بینندگان
captcha