زنجان يونيورسٹی كی انسانی علوم فكيلٹی كے شعبہ تحقيقات اور ٹيكنالوجی كے معاون اور سہرودی قومی كانفرنس كی علمی كمیٹی كے ركن "محسن جاہد" نے ايران كی قرآنی خبررساں ایجنسی (ایکنا)كے ساتھ خصوصی گفتگو کے دوران اس بيان كے ساتھ كہ یہ اس سلسلے كی تيسری كانفرنس ہے كہا : اس كانفرنس كا پہلا مرحلہ يونيسكو اور ايران كی انجمن فلسفہ كے تعاون سے "سہروردی " كے موضوع پر منعقد کیا گیا ہے جبكہ دوسری اور تيسری كانفرنس كا موضوع "اخلاق عملی" ہے ۔
انہوں نے اخلاق كی اہميت كی طرف اشارہ كرتے ہوئے كہا : فكر اور سماجيات میں اخلاق عملی كی اہميت كے پيش نظر اس سال دوسری مرتبہ كانفرنس كے لیے اس موضوع كا انتخاب كيا گيا ہے ۔
1093857