پيغمبر اكرم (ص) كی توہين اسلامی بيداری پر كاری ضرب لگانے كی سوچی سمجھی سازش ہے

IQNA

پيغمبر اكرم (ص) كی توہين اسلامی بيداری پر كاری ضرب لگانے كی سوچی سمجھی سازش ہے

23:00 - September 14, 2012
خبر کا کوڈ: 2411161
سياسی گروپ : مجلس كے ثقافتی كميشن نے پيغمبر اسلام (ص) كی شان میں حالیہ گستاخی كو اسلامی بيداری كے خلاف سوچی سمجھی سازش قرار ديا اور اس كی مذمت كے ضمن میں اسلامی ممالك كے يك زبان ٹھوس موقف كا مطالبہ كيا ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے خانہ ملت كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ پارليمنٹ كے ثقافتی كميشن نے ايك بيان صادر كر كے پيغمبر اسلام (ص) كی توہين پر مبنی فلم كی مذمت كی ہے ۔
اس بيان میں كہا گيا ہے : ايك مرتبہ پھر بين الاقوامی صیہونزم كے ہاتھوں اسلامی بيداری اور مسلمانوں كی يكجہتی كو نشانہ بنايا گيا ہے ۔
انہوں نے رسول گرامی كی ناموس پر عام ايرانی مظاہرين كے ساتھ پارليمنٹ ممبران كی بھرپور شركت كی خبر بھی دی ۔
1097855
نظرات بینندگان
captcha