مصر كے قبطی مسيحيوں كی جانب سے اديان كی توہين كے خلاف قانون بنانے كا مطالبہ

IQNA

مصر كے قبطی مسيحيوں كی جانب سے اديان كی توہين كے خلاف قانون بنانے كا مطالبہ

23:18 - September 18, 2012
خبر کا کوڈ: 2414704
بين الاقوامی گروپ : مصر كے قبطی قبيلے نے امريكہ میں رسول اسلام (ص) كے خلاف توہين آميز فلم كی تياری پر ردعمل كا اظہار كرتے ہوئے آسمانی اديان كی توہين كو جرم قرار دينے پر مشتمل بين الاقوامی قانون بنانے كا مطالبہ كيا ہے كہ جبكہ اس سے قبل الازہر نے بھی یہ تجويز پيش كی ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے روزنامہ "المصری اليوم" كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ مصر كے كيتھوليك كليسا كے ترجمان "رفيق جريش" نے خيال ظاہر كيا : اس كليسا نے ۱۰ سال پہلے اقوام متحدہ سے اديان كی توہين كو ممنوع قرار دينے پر مشتمل قانون بنانے كا مطالبہ كيا تھا ليكن ابھی تك اس بين الاقوامی ادارے نے اس تجويز پر عمل درآمد كے لیے ٹھوس اقدامات نہیں كیے ہیں ۔
مصر میں "انسانی حقوق كے لیے بين الاقوامی امن" نامی مركز كے صدر "صليب متی ساويرس" نے كہا :اديان كی توہين كو جرم قرار دينے پر مشتمل بين الاقوامی قانون اور توہين كے مرتكب مجرموں كو كيفر كردار تك پہنچانے لیے عالمی عدالت كا قيام وقت كی اہم ضرورت ہے ۔
1101485
نظرات بینندگان
captcha