ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے اطلاع رساں ويب سائیٹ «oic-oci»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ یہ اجلاس آج اسلامی تعاون تنظيم كے اعلی عہديداروں ، نمائندوں اور كاركنوں كی موجودگی میں منعقد كيا جا رہا ہے جو كل تك جاری رہے گا۔
واضح رہے كہ بين الاقوامی كانفرنس "عالم اسلام میں پناہ گزينوں كی مشكلات" كا آغازاسلام تعاون تنظيم كے ركن ممالك كے وزراء كی شركت كے ساتھ عشق آباد میں كيا جائے گا اور كانفرنس میں شريك افراد دو دن تك اسلامی ممالك میں پناہ گزينوں كی صورتحال كا جائزہ ليا جائے گا۔
اسی طرح حاضرين كانفرنس كے دوران پناہ گزينوں كے مسائل كا راہ حل تلاش كرنے كی كوشش كریں گے اور اس مشكل كے سياسی ، اقتصادی اور سماجی عوال كا جائزہ لیں گے ۔ اس وقت عالم اسلام میں بڑھتی ہوئی پناہ گزينوں كی مشاكل كے پيش نظر ان كی تعداد آئںدہ دس سالوں میں ١٦ملين تك پہنچ جائے گی۔
1003883