حماس كی جانب سے توہين اسلام كے بارے میں فرانسيسی جواز كی پر زورمذمت

IQNA

حماس كی جانب سے توہين اسلام كے بارے میں فرانسيسی جواز كی پر زورمذمت

23:46 - September 21, 2012
خبر کا کوڈ: 2416349
بين الاقوامی گروپ : فلسطين كی اسلامی مزاحمتی تحريك "حماس" نے دين مبين اسلام اور ديگر آسمانی اديان كی توہين كے حوالے سے فرانسوی حكام كے جواز كو كڑی تنقيد كا نشانہ بناتے ہوئے اعلان كيا : یہ جواز اس وقت پيش كيا جارہا جب ہولوكاسٹ كے بارے میں ہر قسم كی ترديد اور تنقيد كو جرم قرار ديا جاتا ہے ۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے اطلاع رساں ويب سائیٹ العالم كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ حماس نے فرانسوی ميگزين "چارلی ہيبڈو" كی جانب سے رسول اسلام ﴿ص﴾ كا توہين آميز خاكہ شائع كیے جانے اور فرانسيسی وزير خارجہ كے اس بيان كی شديد مذمت كی ہے جس میں اس نے اس قسم كے بہودہ اقدام كو اظہار رائے كی آزادی كا حق قرار ديا تھا ۔
حماس كے بيان میں كہا گيا : یہ تنظيم فرانس كے بعض حكام كی جانب سے اظہار رائے كو بہانہ بنا كر رسول اسلام ﴿ص﴾ اور آسمانی اديان كی توہين كا جواز پيش كرنے كی پرزور مذمت كرتی ہے ۔
1103229
نظرات بینندگان
captcha