عراق كی سپريم كونسل كے سربراہ اور حضرت آيت اللہ العظمی نوری ہمدانی كے درميان ملاقات

IQNA

عراق كی سپريم كونسل كے سربراہ اور حضرت آيت اللہ العظمی نوری ہمدانی كے درميان ملاقات

19:58 - November 14, 2012
خبر کا کوڈ: 2448666
بين الاقوامی گروپ: عراق كی سپريم كونسل كے سربراہ اور حضرت آيت اللہ العظمی نوری ہمدانی كے درميان ملاقات گذشتہ روز بغداد میں ہوئی۔
قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے "صوت العراق" ويب سائٹ سے نقل كيا ہے، عراق كی سپريم كونسل كے رہنما سيد عمارالحكيم نے اس ملاقات میں حضرت آيت اللہ العظمی نوری ہمدانی كو حوزہ علمیہ قم كے اعلیٰ ترين مرجع میں سے قرار ديا۔
سيد عمار الحكيم نے كہا آيت اللہ العظمی نوری ہمدانی كے اس سفر كا مقصد قم اور نجف اشرف كے حوزہ علمیہ كے درميان تعلقات كو فروغ دينا ہے۔
آيت اللہ نوری ہمدانی نے بھی اس ملاقات میں مسلمانوں كے درميان اتحاد و وحدت پر زور ديتے ہوئے كہا اسلام كی كاميابی كا راز، ايمان، علم، اسلامی حكومت كا نفاذ، مسلمانوں كے درميان وحدت اور راہ خدا میں جھاد، میں ہے۔
اس رپورٹ ك مطابق عراق كی اتحادی تنظيموں كے سربراہ ابراہيم جعفری بھی سيد عمار الحكيم اور حضرت آيت اللہ العظمی نوری ہمدانی كے درميان ہونے والی ملاقات میں موجود تھے اور آخر میں خداوند متعال سے ايران، عراق اور دوسرے اسلامی ممالك كی حفاظت كيلئے دعا كی گئی۔
واضح رہے كہ آيت اللہ العظمی نوری ہمدانی نے اس ملاقات سے پہلے حضرت آيت اللہ العظمی سيستانی سے بھی ملاقات كی ہے۔
1136507
نظرات بینندگان
captcha