اسماعيل ھنیہ كا اسلامی جمہوریہ ايران سے اظھار تشكر

IQNA

اسماعيل ھنیہ كا اسلامی جمہوریہ ايران سے اظھار تشكر

17:21 - November 23, 2012
خبر کا کوڈ: 2453227
بين الاقوامی گروپ: حماس كے سربراہ اسماعيل ہنیہ نے كہا: ہم اسلامی جمہوریہ ايران اور ان سے جنہوں نے غزہ كے عوام سے ہر قسم كی امداد كی، تشكر اور قدردانی كرتے ہیں۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے "الجزيرة" نيوز چينل سے نقل كيا ہے كہ فلسطين كے منتخب وزيراعظم اسماعيل ہنیہ نے ايران اور مصر سے جنہوں نے غزہ كی مزاحمت تحريك میں ہر قسم كی امداد كی ان كا تہہ دل سے شكر ادا كيا۔
فلسطين كے وزيراعظم نے 22 نومبر كو آٹھ روزہ اسرائيل اور غزہ كے درميان جنگ میں، غزہ كی كاميابی كے موقع پر عوام سے خطاب كرتے ہوئے كہا یہ فلسطين كے عوام كی طاقت اور مزاحمت تحريك تھی كہ اسرائيل كو ناكامی كا منہ ديكھنا پڑا۔
انہوں نے مزيد كہا غزہ پر حملے كا تصور ختم ہوچكا ہے خداوند متعال كی مدد سے دوبارہ حملہ نہیں ہوگا۔
اسماعيل ہنیہ نے كہا میں تمام اس ملت سے خاص طور پر ايران سے جنہوں نے مالی اور ہتھيار فراہم كرنے میں ہماری مدد كی، كا شكریہ ادا كرتے ہیں۔
ہنیہ نے مصر سے بھی جس نے غزہ كی عوام كيلئے امدادی سامان فراہم كيا شكریہ ادا كرتے ہوئے كہا كہ كل اور آج كے مصر میں كافی فرق ہے۔
1142656
نظرات بینندگان
captcha