مراكش میں بين الاقوامی كانفرنس"اسلامی دنيا میں عورت كا مقام" كا انعقاد

IQNA

مراكش میں بين الاقوامی كانفرنس"اسلامی دنيا میں عورت كا مقام" كا انعقاد

17:01 - November 27, 2012
خبر کا کوڈ: 2454688
بين الاقوامی گروپ: مراكش كے دارالحكومت رباط میں یہ سيمينار 26 نومبر سے شروع ہوچكی ہے۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے "afriquinfos" نیٹ ورك سے نقل كيا ہے كہ یہ بين الاقوامی سيمينار مراكش كی وزارت داخلہ كے زير اہتمام اور اقوام متحدہ كے دفتر شعبہ خواتين كے تعاون سے 26 نومبر سے آج 27 نومبر تك جاری رہے گا۔
اس سيمينار كے انعقاد كا مقصد اسلامی اور عربی ممالك میں خواتين كی موجودہ صورتحال كا جائزہ اور مراكش میں بنيادی قوانين كی اصلاح كے بعد عورت كا مقام كے بارے گفتگو كی جائے گی۔
خواتين اور سماجی سرگرمياں، مسلمان خواتين اور ان كا سياسی مقام، اور عورت كا كردار اسلامی ممالك كی سياست میں، یہ موضوعات اس سيمينار كا حصہ ہیں۔
واضح رہے كہ يورپ، افريقا، امريكا، اور اسلامی اور عربی ممالك كے مفكرين اور دانشور اس سيمينار میں شركت كریں گے۔
1143838
نظرات بینندگان
captcha