ڈاكٹر علی لاريجانی اور حضرت آيت اللہ العظمی سيستانی كے درميان ملاقات

IQNA

ڈاكٹر علی لاريجانی اور حضرت آيت اللہ العظمی سيستانی كے درميان ملاقات

21:29 - November 28, 2012
خبر کا کوڈ: 2455438
بين الاقوامی گروپ: اسلامی جمہوریہ ايران كی پارليمنٹ كے اسپيكر ڈاكٹر علی لاريجانی نے اپنے وفد كے ساتھ عراق میں مرجع تقليد حضرت آيت اللہ العظمی سيد علی سيستانی سے ملاقات كی۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے "السومریہ" نیٹ ورك سے نقل كيا ہے كہ ڈاكٹر علی لاريجانی نے 27 نومبر كو آيت اللہ العظمی سيد علی سيستانی كے گھر ان سے ملاقات كا شرف حاصل كيا اور ان كے ساتھ موجودہ مسائل كے بارے میں گفتگو كی۔
اس رپورٹ كے مطابق ڈاكٹر علی لاريجانی نے اس ملاقات كے دوران آيت اللہ بحرالعلوم اور آيت اللہ اسحاق فياض سے بھی عالم اسلام كو درپيش مسائل كے بارے میں گفتگو كی۔
واضح رہے كہ اس سفر میں ڈاكٹر علی لاريجانی كے ہمراہ اردبيل كے نمائندے منصور حقيقت پور، تہران سے لالہ افتخاری، تبريز سے مسعود پزشكيان، شادگان سے عبداللہ تميمی، ارومیہ سے جواد جہانگير زادہ، ڈپٹی اسپيكر حسن قشقاوی، اور قومی اسمبلی میں بين الاقوامی امور كے مشير حسين شيخ الاسلام بھی تھے۔
1144378
نظرات بینندگان
captcha