اسرائيل كی جانب سےغير قانونی بستيوں كی تعمير كے خلاف عالمی برادری كا شديد احتجاج

IQNA

اسرائيل كی جانب سےغير قانونی بستيوں كی تعمير كے خلاف عالمی برادری كا شديد احتجاج

22:34 - December 04, 2012
خبر کا کوڈ: 2458581
بين الاقوامی گروپ : بہت سے ممالك من جملہ اسرائيل كے ديرينہ اتحاديوں نے اسرائيلی حكومت كی جانب سے مقبوضہ مشرقی يروشلم اور مغربی كنارے میں ۳ ہزار رہائشگاہوں کی منظوری کے خلاف احتجاج کیا ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے «Press TV»، كے حوالے سے نقل كرتے ہو ئے كہا ہے كہ اسرائيل كے اتحاديوں سميت بہت سے ممالك نے صیہونی حكومت كی جانب سے اس منصوبے كے اعلان كو كڑی تنقيد كا نشانہ بنايا ہے۔
اس سے قبل اسرئيلی حكام نے بين الاقوامی قوانين كی صريح خلاف ورزی كرتے ہوئے مغربی كنارے اور مشرقی يروشلم میں ۳ ہزار رہائشی يونٹ تعمير كرنے كی منظوری دی تھی ۔
واضح رہے كہ ٦ كلومیٹر پر پھيلے اس منصوبے كی تكميل كے بعد كرانہ باختری میں مقيم فلسطينيوں كے مشرقی علاقوں سے روابط مكمل طور پر منقطع ہو جائیں گے۔
1148053
نظرات بینندگان
captcha