ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی (ايكنا) نے سعودی عرب سے نكلنے والے اخبار ، روزنامہ "عكاظ" كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ ان مقابلوں كی اختتامیہ تقريب آج رات نماز عشاء كے بعد سعودی عرب كی وزارت اوقاف و اسلامی امور كے وزير شيخ صالح بن عبد العزيز آل شيخ كی موجودگی میں منعقد كی جائے گی ۔
وزارت اوقاف نے مكہ مكرمہ كی تمام قرآنی انجمنوں اور تعليمی اداروں كے ساتھ ساتھ عرب اور اسلامی ممالك كے سفرا كو بھی اس تقريب میں شركت كے لیے مدعو كيا ہے ۔
روزنامہ "الرياض" كی رپورٹ كے مطابق مقابلوں میں شريك اميدواروں نے گزشتہ روز مدينہ میں قائم "ملك فہد" نامی اشاعت قرآن كريم كے قومی ادارے اور اسلامی يونيورسٹی كا دورہ كيا ہے ۔
1149913