ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے روزنامہ "The News" كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ اس تقريب میں جماعت اسلامی كے سابق رہنما قاضی حسين احمد اور موجودہ رہنما لياقت بلوچ كے علاوہ ديگر پاكستانی علماء نے شركت كی۔
اسلام صديقی نے كہا: یہ تفسير 12 جلدوں پر مشتمل ہے اس كيلئے دس سال كا عرصہ صرف ہوا ہے اور نئی روش كے ساتھ تاليف كی گئی ہے۔
انہوں نے اس كتاب كے بارے میں كہا: تفسير روح القرآن باقی سب تفاسير سے مختلف ہے كہ جو گذشتہ 14 صديوں سے تاليف كی گئی ہیں۔
صديقی نے كہا: یہ تفسير قرآن، قرآن كريم سے آشنائی كا ہدف فراہم كرتی ہے اور وہ افراد كہ جو تفاسير كی مشكل روش سے استفادہ نہیں كرسكتے ان كيلئے انتہائی مفيد ہے۔
اسلم صديقی نے كہا: اس تفسير كا اصلی ہدف قرآن كريم كا پيغام عموم لوگوں تك پہنچانا ہے۔
1151283