بيلجئيم كے اسلامی مركز میں اسلامی معارف كے سالانہ مقابلے كا انعقاد

IQNA

بيلجئيم كے اسلامی مركز میں اسلامی معارف كے سالانہ مقابلے كا انعقاد

22:42 - December 11, 2012
خبر کا کوڈ: 2462254
بين الاقوامی گروپ : بيلجئيم كے شہر بروكسل میں واقع اسلامی مركز نے سال ۲۰۱۳ كے لیے اپنے خصوصی پروگراموں كی فہرست جاری كی ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے اطلاع رساں ويب سائیٹ «centreislamique» كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ بيلجئيم میں اسلامی معارف كا سالانہ مقابلہ حفظ ، تفسير اور قرٲت قرآن كريم ، سيرت نبوی(ص) ، اصول دين ، احاديث نبوی(ص) ، اسلامی فقہ ، اسلامی تاريخ اور بيلجئيم میں اسلام كی آمد جيسے شعبوں پر مشتمل ہو گا ۔
اس رپورٹ كے مطابق ، اس مقابلے كا ابتدائی مرحلہ سال ۲۰۱۳ كے پہلے تين مہينوں كے دوران منعقد كيا جائے گا اور ہر شعبے میں كامياب ہونے والے اميدوار بروكسل میں واقع مسجد میں ماہ رمضان كے دوران منعقد ہونے والے فائنل راؤنڈ میں شركت كریں گے۔
قابل ذكرہے كہ آخری مرحلے میں پہلی پوزيشن لينے والے اميدواروں كو حج كے ٹكٹ دينے كا فيصلہ كيا گيا ہے ۔
1151015
نظرات بینندگان
captcha