ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے "levif" نیٹ ورك سے نقل كيا ہے كہ بلجئيم كے مختلف شہروں میں گذشتہ ماہ میں اسلام مخالف اقدامات میں اضافہ ہوا ہے۔ بلجئيم كی مسلم ايگزيكٹو كونسل نے بيان جاری كيا ہے جس میں اس جيسے اقدامات كی مذمت كی گئی اور سياسی اور ثقافتی حكام سے اس اقدامات پر كنٹرول كرنے كا مطالبہ كيا گيا ہے۔
اس بيان میں مزيد آيا ہے: مسلمانوں كو دھمكی آميز خطوط، قرآن كريم كی توہين، اور مساجد كی توہين ان اسلام مخالف گروہ كی طرف سے اقدامات ہیں، جو گذشتہ ماہ سے سرگرم عمل ہیں۔
اس كونسل نے حكام سے مطالبہ كيا ہے كہ عوام میں مسلمانوں كی عزت اور احترام ضروری ہے اور اپنی تمام تر كوششوں كے تحت قرآن كريم اور مساجد كی توہين كرنے والے گروپ كو گرفتار كركے قرار واقعی سزا دلائے۔
1154770