ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے خبررساں ايجنسی براثا كے حوالے سے خبر دی ہے كہ عراق كے صدر كے دفتر نے اعلان كيا ہے كہ گذشتہ روز سے جلال طالبانی كی طبيعت اچانك خراب ہوگئی۔ جس كی وجہ سے انہیں بغداد كے ہسپتال الطيبہ كے خصوصی وارڈ میں منتقل كرنا پڑا ہے۔
عراق كے ذرائع ابلاغ كے مطابق جلال طالبانی كے علاج كيلئے خصوصی ڈاكٹر عملہ تعيين كيا گيا ہے۔
واضح رہے كہ عراق كے امن و امان كے قيام كے سلسلے میں جلال طالبانی گذشتہ دنوں بہت زيادہ مصروف رہے ہیں۔
1156571