ہندوستانی حكام كی جانب سے مسلمانوں كا اعتماد جلب كرنے كی كوششیں

IQNA

ہندوستانی حكام كی جانب سے مسلمانوں كا اعتماد جلب كرنے كی كوششیں

23:44 - January 17, 2013
خبر کا کوڈ: 2481842
بين الاقوامی گروپ : ہندوستانی حكام آئندہ برس انتخابات میں كاميابی كی خاطر مسلم اقليت كو مختلف قسم كی سہوليات ، خدمات اور فنڈز كی فراہمی كے ذريعے ان كے اعتماد كو جلب كرنے كی كوشش كررہے ہیں ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے اطلاع رساں ويب سائیٹ «OnIslam»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہاہے كہ آئندہ سال انتخابات میں ہندوستانی رياست اتر پرديش میں كاميابی كے لیے ملك كی حكمران سياسی جماعت كانگريس مسلمانوں كے اعتماد كو جلب كرنے كی كوشش كررہی ہے ۔
واضح رہے كہ گزشتہ انتخابات كے دوران اترپرديش میں كانگرس كو مسلمانوں كی حمايت حاصل نہیں تھی جس كی وجہ سے اس كو شنگين شكست كا سامنا كرنا پڑا تھا ۔
انڈين نيشنل كانگرس كے ركن اور وزير صنعت "سری پركاش جيسوال" نے اس سلسلے میں اترپرديش كے مركزی شہر "لكھنؤ" میں مسلمانوں میں تعليمی اور فلاحی ترقی پر زور ديا ہے ۔
1172499
نظرات بینندگان
captcha