بحرينی بادشاہ كا انقلابيوں كے ساتھ مذاكرات كا اعلان / مظاہرين پر تشدد جاری

IQNA

بحرينی بادشاہ كا انقلابيوں كے ساتھ مذاكرات كا اعلان / مظاہرين پر تشدد جاری

19:47 - January 22, 2013
خبر کا کوڈ: 2484755
بين الاقوامی گروپ : درحالنكہ بحرين میں پرامن مظاہرين پر آل خيلفہ كی سيكورٹی فورسز كا وحشيانہ تشدد جاری ہے بحرينی بادشاہ نے سياسی مخالفين كے ساتھ آل پارٹيز مذاكرات كے نئے دور كا اعلان كيا ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے اطلاع رساں ويب سائیٹ «ليبانون نيوز»،كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہاہے كہ بحرين میں انقلابيوں كی بڑھتی ہوئی سرگرميوں اور اس ہفتے جمعہ كے دن ملك بھر میں وسيع پيمانے پر مظاہروں كے پيش نظر بحرينی بادشاہ نے بحران سے نكلنے كے لیے سياسی مخالفين كے ساتھ مذكرات پر زور ديا ہے ۔
اس سلسلے میں بحرين كی وزارت قانون واسلامی امور سے وابستہ سياسی تنظيموں سے متعلقہ اموركے دفتر نے گزشتہ روز اعلان كيا : بحرين كے بادشاہ "حمد بن عيسی آل خليفہ" نے سياسی گروپوں كو قومی مذاكرات كے لیے دعوت دی ہے ۔
قابل ذكر ہے كہ حكومت مخالف گروپوں نے گزشتہ مذاكرات كا بائيكاٹ كيا تھا ۔
1176158
نظرات بینندگان
captcha