اوباما سے بحرين كی فوجی حمايت كو فوری طور پر بند كرنے كا مطالبہ

IQNA

اوباما سے بحرين كی فوجی حمايت كو فوری طور پر بند كرنے كا مطالبہ

23:14 - January 25, 2013
خبر کا کوڈ: 2485791
بين الاقوامی گروپ : بحرين میں انسانی حقوق كے ادارے نے امريكی صدر بارك اوباما سے قيديوں كی رہائی كے لیے حكومت آل خليفہ پر دباؤ ڈالنے اور بحرين كی فوجی حمايت كو فوری طورپر بند كرنے كا مطالبہ كيا ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے اطلاع رساں ويب سائیٹ "صوت المنامہ" كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہاہے كہ بحرين میں انسانی حقوق كے ادارے اور بعض سياسی جماعتوں نے امريكی صدر بارك اوباما سے آل خليفہ كی فوجی حمايت ترك كرنے اور سياسی قيديوں كی رہائی كے لیے اس حكومت پر دباؤ ڈالنے كا مطالبہ كيا ہے ۔
دوسری طرف بحرين كے مختلف علاقوں میں لوگوں نے مظاہروں كے ذريعے آج ۲۵ جنوری كو "كبھی بھی اپنے حقوق سے دستبردار نہیں ہوںگے" كے شعار سے منعقد ہونے والے ملك گير احتجاجی مظاہرے میں شركت كے لیے اپنی آمادگی كا اظہار كيا ہے ۔
1177275
نظرات بینندگان
captcha