لبنان كی جانب سے شام پر اسرائيلی حملے كے خلاف مضبوط موقف اپنانے كی ضرورت پر زور

IQNA

لبنان كی جانب سے شام پر اسرائيلی حملے كے خلاف مضبوط موقف اپنانے كی ضرورت پر زور

23:48 - February 01, 2013
خبر کا کوڈ: 2489337
بين الاقوامی گروپ : لبنان كے وزير خارجہ نے اپنے خطاب كے دوران شام كے علمی تحقيقاتی ادارے پر اسرائیل کے ہوائی حملے پر اپنا ردعمل ظاہر كرتے ہوئے عرب ممالك سے جارحيت كے خلاف پختہ موقف اختيار كرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے اطلاع رساں ويب سائیٹ المنار كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہاہے كہ لبنان كے وزير خارجہ "عدنان منصور" نے خيال ظاہر كيا : شام كے علمی تحقيقاتی ادارے پر اسرائيلی جارحيت اس ملك كی خودمختاری كی صريح خلاف ورزی ہے اور ہم اس كی پرزور مذ‏مت كرتے ہیں ۔
انہوں نے مزيد كہا : اس حملے نے ايك بار پھر دہشت گرد رياست كے عنوان سے اسرئيل كے حقيقی چہرے كو نماياں كيا ہے ايسی حكومت جو ۱۹۴۸ كے بعد سے پورے خطے میں امن اور سلامتی كے لیے خطرہ ہے ۔
1180872
نظرات بینندگان
captcha