ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے اطلاع رساں ويب سائیٹ المناركے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہاہے كہ گزشتہ روز ۷ فروری كو حزب اللہ كے ڈپٹی جنرل "شيخ نعيم قاسم" نے نيشنل لبريشن فرنٹ كے وفد سے ملاقات كے دوران زور ديا : حزب اللہ اور نيشنل لبريشن فرنٹ كے درميان مفاہمت نے ملك میں مذہبی اور قبائلی ركاوٹوں كو ختم كرديا ہے ۔
انہوں نے لبنان كے اندر مختلف گروپوں اور تنظيموں كے درميان رابطے كی ضرورت پر زور ديتے ہوئے مزيد كہا :سياست میں ايسی مشتركہ خصوصيات پائی جاتی ہیں جن كے ذريعے مفاہمت كے عمل كو برقرار كيا جاسكتا ہے ۔
1185234