لندن میں "ايران كی علمی پيشرفت اور امت اسلامیہ كا مستقبل" كے عنوان سے سيمينار كا انعقاد

IQNA

لندن میں "ايران كی علمی پيشرفت اور امت اسلامیہ كا مستقبل" كے عنوان سے سيمينار كا انعقاد

22:39 - February 08, 2013
خبر کا کوڈ: 2493351
بين الاقوامی گروپ : ۹ فروری كو انقلاب اسلامی ايران كی چونتيسویں سالگرہ كے موقع پر لندن میں"ايران كی علمی پيشرفت اور امت اسلامیہ كا مستقبل" كے عنوان سے سيمنيار منعقد كيا جائے گا ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے انگلينڈ كے اسلامی مركز كے شعبہ تعلقات عامہ كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ یہ سيمينار اسلامی مركز میں منعقد ہونے والی "اسلام اور زندگی" نامی ماہانہ نشستوں كا حصہ ہےجو اسلامی جمہوریہ ايران كے اسلامی انقلاب كی چونتيسویں سالگرہ كے موقع پر منعقد كيا جائے گا ۔
واضح رہے كہ اس سيمينار كے دوران علوم اور ٹيكنالوجی كے مختلف ميدانوں میں اسلامی جمہوریہ ايران كی كاميوبيوں اور خطے پر اس كے اثرات سميت ترقی كی راہ میں حائل ركاوٹوں كا جائزہ ليا جائے گا ۔
یہ سيمينار مقامی وقت كے مطابق شام ٦ بجے شروع ہوگا اور رات ۸ بجے تك جاری رہے گا ۔
1184797
نظرات بینندگان
captcha