سينيگال ؛ "۲۰۱۳ میں فرانسيسی زبان مسلمان" بين الاقوامی كانفرنس كا ميزبان

IQNA

سينيگال ؛ "۲۰۱۳ میں فرانسيسی زبان مسلمان" بين الاقوامی كانفرنس كا ميزبان

23:52 - March 08, 2013
خبر کا کوڈ: 2508002
بين الاقوامی گروپ : ۲۳ سے ۲۷ اگست تك سينيگال كے دارالحكومت "ڈاكار" میں "۲۰۱۳ میں فرانسيسی زبان مسلمانCIMEF " كے عنوان سے بين الاقوامی كانفرنس منعقد كی جائے گی ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے اطلاع رساں ويب سائیٹ «atlasinfo» كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہاہے كہ یہ بين الاقوامی كانفرنس ۲۳ سے ۲۷ اگست تك سينيگال كے دارالحكومت ڈاكار میں منعقد كی جائے گی ۔
اس كانفرنس میں فرانسيسی زبان بولنے والے ممالك كے مسلمان مفكرين ، چيدہ شخصيات اور سماجی كاركن عالم اسلام میں جاری مختلف مسائل اور ‏موضوعات پر تبادلہ خيال كرنے كے لیے جمع ہوں گے ۔
اس كانفرنس كی آرگنائزنگ كمیٹی نے كہا ہے كہ اس كانفرنس كا ہدف عالم اسلام كو چلانے اورخالص اسلامی تعليمات كے ذريعے اس میں امن اور اخلاق كی فضا ايجاد كرنے كے بارے میں تجويزات پيش كرنا ہے ۔
1200167
نظرات بینندگان
captcha