ایران کی قرآنی خبررساں ایجنسی (ایکنا) اطلاع رساں ویب سائیٹ «ami.fr»، کے حوالے سے نقل کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ مذہبی فیسٹیول موریطنیہ کی موریطانیہ – ترکی دوستی انجمن کے مشترکہ تعاون سے دونوں ممالک کے درمیان ثقافتی شراکت کی صورت میں تعلیم و ترقی کو فروغ دینے کےلیے منعقد کیا جارہا ہے ۔
اس فیسٹیول کا ہدف ترکی اور موریطانیہ کے درمیان ثقافتی تعلقات کو فروغ دینا اور قرآنی تعلیم کے میدان میں دونوں ممالک کے تجربات کا تبادلہ کرنا ہے ۔
نواکشوط میں ترک سفیر "موسی کولاکلی کایا" نے فیسٹیول کی افتتاحیہ تقریب کے دوران کہا : موریطانیہ کی حکومت اور عوام تعلیم قرآن کریم کے حوالےسے بہت زیادہ فعال ہیں ۔ آیات قرآن اسلامی معاشروں کے قوانین کا منبع اور مسلمانوں کے لیے زندگی بسر کرنے کا نمونہ ہیں ۔
1205310